ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: رؤڈی شیٹر اندرجیت قتل معاملے میں  9 ملزمین ہوئے گرفتار ۔ بدلے کی کارروائی میں ہوا تھا قتل 

منگلورو: رؤڈی شیٹر اندرجیت قتل معاملے میں  9 ملزمین ہوئے گرفتار ۔ بدلے کی کارروائی میں ہوا تھا قتل 

Sun, 29 Nov 2020 13:05:50    S.O. News Service

منگلورو،29 ؍نومبر (ایس اونیوز) کودرولی کرنل گارڈن کے پاس ہوئے بوکاپٹن کے رؤڈی شیٹر اندرجیت قتل معاملے میں برکے پولیس نے 9ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت  موکشیت کرکیکر، الہاس کانچن (20سال) عاشق کروناکر(23سال)، راکیش (28سال)، گوتم (25سال)، جگدیش کرکیراعرف تلوار جگّا(53سال)، کوشیک (25سال)، نتین پجاری (25سال) اور شرن عرف چانو کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانڈیشور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع منکی اسٹانڈ کے پاس   جو رؤڈی گینگ سرگرم ہے اس  کے     سرغنہ جگدیش عرف  تلوارجگّاکے بیٹے سنجئے عرف ورون کو ہوئگے بیل علاقے میں واقع ایک مندر کے پاس گزشتہ ۶ سال قبل مارڈالا گیا تھا۔ چونکہ اس قتل میں اندرجیت شامل تھا اس لئے منکی اسٹانڈ رؤڈی گینگ اس کی دشمن بنی ہوئی تھی۔  گرفتار شدہ ملزمین نے  اندرجیت کوبدلے کی کارروائی میں قتل کیاتھا۔   پولیس کے بیان کے مطابق ملزمین نے بتایا کہ اندرجیت سے بدلہ لینے کے لئے کئی بار منصوبہ بندی کی گئی تھی ، لیکن مہندی کی رسم میں شامل ہونے کے موقع پر یہ منصوبہ کامیابی سے پورا کیا گیا۔

ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد پولیس کسٹڈی لی گئی ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


Share: